وزیراعظم عمران خان کا کوروناوائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم کو خط لکھا۔
خط میں عمران خان نےبورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کورونا کے خلاف جنگ میں ساتھ لڑنے پر زور دیا، ترجمان دفتر خارجہ کرنے کا کہا
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت دریافت کرنے کے لئے ان کے نام ایک خط لکھا ہے۔ خط میں بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور دعاکی گئی۔ یاد رہے کہ بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خوف کو آئسولیٹ کر لیا تھا، لیکن طبیعت نہ ٹھیک ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد دو دن قبل انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
اب پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت دریافت کرنے کے لئے ان کے نام ایک خط لکھا ہے۔
خط میں بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور دعاکی گئی۔اس کے علاوہ کورونا وائرس کے خلاف برطانیہ کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے پر زور دیا گیا ہے۔
27 مارچ کو بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے آئسولیشن اختیار کر لی تھی۔ ڈاکٹروں نے بورس جانسن کو مسلسل تیز بخار اور کھانسی کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا ۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا، لیکن اس کے باوجود وہ بطور وزیر اعظم اپنے امور جاری رکھے ہوئے تھے البتہ اب انکی حالت بگڑ گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں اور ماہرین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہاہے۔
اس سے قبل بورس جانسن نے خود اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ وہ اپنے ڈاکٹروں کے مشورے پر ہسپتال منتقل ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے آپسی فاصلہ بنائے رکھنے کی اپیل کی تھی۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ منگیتر بھی مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار بن گئی ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں تھی۔
Comments