شوگر کے مریض کی قوتِ مدافعت کم کیوں ہوتی ہے اور کرونا وائرس ایسے مریضوں کے لیے کس طرح خطرناک ثابت ہو ہےسکتا ؟

Covid19 Dangerous For Diabetics Patient



شوگر کا شمار ایسی بیماریوں میں کیا جاتا ہے جو کہ بذات خود ایک بیماری ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ساری چھوٹی بڑی پیچیدگیوں کا باعث ہے اس کے سبب انسان کے جسم کے کئی اعضا میں ایسے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ بڑے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں ان میں سے ایک بڑا مسئلہ شوگر کے مریضوں کے زخم کا جلدی نہ بھرنا ہے-

شوگر کے مریضوں کی مدافعت

شوگر کے مریضوں کو زخم اور وائرس لگنے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ خون میں شکر کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث جسم نیوروپیتھی کا شکار ہو جاتا ہے- اس بیماری میں اعصاب زیادہ شکر کی وجہ سے درد محسوس کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں اور بے حس ہو حاتے ہیں- خون میں زیادہ شوگر کی وجہ سے خون کی نالیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور اس میں آکسیجن اور سفید خلیات مکمل طور پر نہیں پہنچ سکتے جس کے سبب بیماری سے مدافعت کرنے کی طاقت کم ہو جاتی ہے اور کسی بھی بیماری یا کرونا وائرس کے حملے کا آسانی سے شکار ہو سکتے ہیں-




شوگر کے مریض کی قوت مدافعت میں اصافہ

شوگر کے مریض کو اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ خاص احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا چاہیے جن کی بنیاد پر وہ اس وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں-

 مناسب ورزش کریں
                
شوگر کے مریض کو اپنے خون کے اندر شوگر لیول کو نارمل رکھنا بہت ضروری ہے اسی کی بنیاد پر وہ اپنی قوتِ مدافعت  میں اضافہ کر سکتا ہے صرف ادویات کے استعمال سے یہ ممکن نہیں ہے اس لیے دن بھر میں کم از کم آدھا گھنٹہ لازمی ورزش کو دینا چاہیے-

 متوازن اور مناسب غذا

شوگر کے مریض کے لیے اپنی غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیوں کہ اپنی غذا کا خیال رکھ کر ہی وہ اپنے شوگر لیول کو نارمل رکھا سکتا ہے- ایسے مریض کو مناسب مقدار میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور وٹامن سی، ای اور بی کا لینا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ فائبر کی مقدار کا بھی شامل ہونا ضروری ہے-



 سپلیمنٹ شامل کریں

اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے اپنی ‏غذا میں اضافی سپلیمنٹ ضرور شامل کریں تاکہ جسم کو مختلف بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی طاقت مل سکے اور جسم کی ضرورت کے مطابق ان سپلیمنٹ کا استعمال کیا جا سکے-





اسٹریس سے دور رہیں

کسی قسم کی پریشانی یا ٹینشن شوگر لیول میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے اور اس کی وجہ سے مدافعت میں کمی واقع ہو سکتی ہے اس لیے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کسی قسم کے اسٹریس سے دور رہا جائے-

Comments