پولیس اہلکار کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا مقدمہ نامعلوم خاتون کے خلاف درج۔

مقدمہ ایک نامعلوم خاتون کی سڑک پر پولیس اہلکارکےساتھ بدتمیزی اور چیک پوسٹ کی رکاوٹیں توڑنے کے واقعے پر درج کیا گیا تھا۔

police officer indecency case against unknown woman.


 مقدمہ ایک نامعلوم خاتون کی سڑک پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور چیک پوسٹ کی رکاوٹیں توڑنے کے واقعے پر درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرنے والی ایک خاتون کی جانب سے پولیس اہلکار کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کا مقدمہ ایک نامعلوم خاتون کے خلاف درج مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ سی پیک پولیس فورس کے اہلکار کے ساتھ ہونے والی مبینہ بدتمیزی پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کو گزشتہ روز خود کو فوجی افسر کی بیوی ظاہر کرنے والی ایک خاتون کی جانب سے مبینہ بدتمیزی کا نشانہ بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔کر لیا گیا ہے۔ جوکہ پولیس اہلکار سے بدتمیزی کر رہا تھی۔



میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ اے ایس آئی اورنگزیب کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس کے مطابق خاتون نے عوام کے سامنے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور سرکار میں مداخلت کے ساتھ ساتھ پولیس کو سنگین طرہاں کی دھمکیاں بھی دیں۔ مقدمے میں پولیس اہلکار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ خاتون نے گاڑی میں بیٹھ کر مجھے کچلنے کی کوشش بھی کی اور مانسہرہ کی طرف چلی گئیں۔
درج ہونے والے مقدمے میں خاتون کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی البتہ پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کا تعلق شنکیاری سے تھا اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔  خاتون کی جانب سے پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ گزشتہ روز موٹروے پر پیش آیا تھا۔ ہزارہ موٹروے چیک پوائنٹ پر ایک خاتون نے گاڑی روکے جانے پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور نازیبہ رویہ اختیار کیا۔
پولیس اہلکار نے خاتون کو کہا کہ ساری گاڑیاں رکی ہوئی ہیں ۔ اور صوبیدار صاحب آکر اجازت دے سکتے ہیں ۔ جس پر خاتون آپے سے باہر ہو گئیں اور کہا کہ میں کرنل کی بیوی ہوں یہ عام گاڑی نہیں ہے ، رکاوٹ ہٹاو ورنہ نائب صوبیدار کی وردی اتروا دوں گی ۔ خاتون نے صوبیدار کا نام لے کر نازیبہ الفاظ بھی استعمال کیے جس کے بعد اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے پورے زور و شور سے بحث جاری ہے ۔ معروف ادکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی عورت دراصل ایک ایڈوکیٹ کی بیوی ہے اور یہ سارا معاملہ ڈرامہ تھا جبکہ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون کے شوہر کا تعلق پاک فوج سے ہے جس کی عسکری ذرائع تصدیق بھی کر چکے ہیں۔ اب یہ خاتون بچ نیہیں سکتی۔

Comments